کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی

(ویب ڈیسک )   کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے بجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی۔ مئی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے مہنگی  جبکہ  جون کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔صارفین سے اضافے کی وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی ۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا ۔

لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اضافے سے صارفین پر دس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Watch Live Public News