کاملاہیرس کی حمایت: ٹرمپ کے حامی ایلون مسک کا ٹیلرسوئفٹ پر شدید ترین لفظی حملہ

کاملاہیرس کی حمایت: ٹرمپ کے حامی ایلون مسک کا ٹیلرسوئفٹ پر شدید ترین لفظی حملہ
کیپشن: کاملاہیرس کی حمایت: ٹرمپ کے حامی ایلون مسک کا ٹیلرسوئفٹ پر شدید ترین لفظی حملہ

ویب ڈیسک: ( علی زیدی )ٹیلر سوئفٹ  کی جانب سے امریکی انتخابات میں کملا ہیریس کی حمایت  کے بعد ایلون مسک کا مقبول ترین گلوکارہ پر شدید ترین لفظی حملہ ۔ سوشل میڈیا صارفین صدمے میں آگئے۔

 یادرہے میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک سوئفٹ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ ہیرس اور اس کے وی پی امیدوار جے ڈی وینس کو ووٹ دیں گی۔

اس پوسٹ کو اب تک 4 ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں، سوئفٹ نے "چائلڈ لیس  کیٹ لیڈی" کے پیغام پر دستخط کرتے ہوئے اپنی بلی بنجمن بٹن کو گلے لگاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

 یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے  نائب صدرکے  امیدوار جے ڈی وینس کے ریمارکس کے حوالے سے تھا جس میں ہیریس اور دیگر ڈیموکریٹس جیسی بے اولاد خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 تاہم دنیا کے امیر ترین شخص ، ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اس پر شدید ترین ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ کیا ہے کہ 

، "فائن ٹیلر… تم جیتو… میں تمہیں ایک بچہ دوں گا اور تمہاری بلیوں کی حفاظت کروں گا۔"

مسک کی پوسٹ کو اب تک 1.3 ملین سے زیادہ  لائکیس مل چکے ہیں، ایک X صارف  نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ، "کیا میں یہ پڑھ رہا ہوں کہ آپ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ بچہ پیدا کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔"

جبکہ ایک اور X صارف نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "My God"، Libs of TikTok نے پوچھا، "کیا ہو رہا ہے؟"

مسک اور اس کے ٹویٹ کو "ڈراؤنا" اور "عجیب" کہتے ہوئے، ایک سوئفٹ کے مداح نے تبصرہ کیا، گلوکارہ "آپ کے ساتھ  زیرو تعلق کی خواہشمند ہیں۔"

دریں اثنا، ٹرمپ مہم نے سوئفٹ کی توثیق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ "ڈیموکریٹک پارٹی بدقسمتی سے امیر اشرافیہ کی جماعت بن گئی ہے۔"

ٹرمپ کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا، ’’امریکہ میں ٹرمپ کے لیے بہت سی سوفٹیز ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر