امریکی صدر کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر برازیلی صدر کی کڑی تنقید

امریکی صدر کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر برازیلی صدر کی کڑی تنقید

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر برازیلی صدر  نے  کڑی تنقید کی ہے۔

برازیل کے صدر لولاڈی سلوا نے بیان میں کہا کہ جہازوں سے 20 فیصد معاوضہ وصول کرنے کا امریکی منصوبہ 'بحری قزاقی' ہے، امریکہ نے طویل عرصہ قزاقوں کے خلاف جنگ لڑی، اسے اب خود سمندری ڈاکو نہیں بننا چاہیے۔

برازیلی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکہ کی ذمہ داری نہیں ہے، ٹرمپ کو اس کا معاوضہ وصول کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔

برازیل نے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ بحری جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کا امریکی مطالبہ صریحاً بحری قزاقی کے مترادف ہے۔

Watch Live Public News