(ویب ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) اسمارٹ فون کو تیار کر دہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائس تیار کی جا رہی ہے جس کے پروٹوٹائپ ماڈل کو سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کو دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس کافی پتلی ہے اور اس کا ڈیزائن کسی اسمارٹ فون جیسا ہے۔ اس ڈیوائس میں اسمارٹ فون کے روایتی فیچرز کے ساتھ اے آئی ٹولز کو ترجیح دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس اے آئی ہارڈ وئیر کو عام افراد تک پہنچانے پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایپل کمپنی سے مسابقت کرسکے۔
فی الحال یہ اے آئی ڈیوائس تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور کسی روایتی اسمارٹ فون کے برعکس یہ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس نہیں بلکہ ایک کاسٹیوم آپریٹنگ سسٹم پر چلایا جائے گا۔اے آئی ڈیوائس میں کوالکوم کا پراسیسر موجود ہوگا اور ایکس اے آئی کے اے آئی ماڈلز سے لیس ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پروٹوٹائپ ڈیوائس میں ایلون مسک کی ایوری تھنگ یا سپر ایپ کی تیاری کے خیال کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور ایک پلیٹ فارم میں ہی متعدد ڈیجیٹل سروسز دستیاب ہوں گی۔
جس کا مطلب ہے کہ یہ ڈیوائس میسجنگ، ڈیجیٹل پیمنٹس، شاپنگ، رائیڈ شیئرنگ، سوشل نیٹ ورکنگ اور دیگر روزمرہ کے ٹاسکس کا ہب ثابت ہوگی۔
ایلون مسک کی جانب سے اس رپورٹ کو مسترد کیا گیا ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ رپورٹ دروست ہے یا نہیں ۔لیکن اگر یہ درست ہوئی تو اسپیس ایکس بھی ان کمپنیوں میں شامل ہو جائے گی جو اے آئی ڈیوائسز کی تیاری پر کام کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ ایپل اور اوپن اے آئی کی جانب سے اس حوالے سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔