عدالت نے راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں نو مئی کیسز کی سماعت، سیشن جج کا حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض،  9مئی مقدمات میں عدالت نے راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کےمطابق سیشن جج ریحان بشیر نے وزیر اعلٰی کے پی کے اور اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی، سیشن جج نےحاضری معافی کی درخواست پر اعتراض اٹھایا، استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے درخواست نہیں دی بلکہ ٹائٹل میں اینٹی کرپشن جج کو استدعا کی ہے،وکیل صفائی نے درخواست کے ٹائٹل پر غلطی تسلیم کرلی۔

سیشن جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا انسداد دہشت گردی عدالت نے پہلے کس کو اور کن بنیادوں پر حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی؟ کسی آڈر کی کاپی ہے آپ کے پاس تو دیکھائیں؟وکیل صفائی نے کہا صاحبزادہ حامد رضا کی تین بار،نثار جٹ کی ایک بار اور اکرم ساہی کی انہیں کیسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور ہوئی۔

سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ مجھ سے ماورائے قانون کوئی توقع نہ رکھیں،وزیر اعلٰی کے پی کے کی  درخواست کے ساتھ آپ نے ایک کیبنٹ اجلاس کا ثبوت لگایا ہے، اسد عمر کی درخواست کے ساتھ آپ نے کوئی وجہ یا کوئی دستاویزات نہیں لگائی،آپ کو ساڑھے تین بجے تک کا وقت دیتا ہوں عدالت سے حاضری کے کوئی بھی آڈر شیٹ پیش کریں۔

علاوہ ازیں نو مئی مقدمات میں عدالت نے راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نےراجہ بشارت کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی 23 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔

Watch Live Public News