ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دی چوک پر احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطا بق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عمر ایوب عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے عدالت پہنچے۔
عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت 16 دسمبر تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔