ویڈیو: رائیڈ کینسل کیوں کی؟ رکشہ ڈرائیونے طیش میں آکر خاتون کوتھپڑ ماردیا

ویڈیو: رائیڈ کینسل کیوں کی؟ رکشہ ڈرائیونے طیش میں آکر خاتون کوتھپڑ ماردیا

(ویب ڈیسک ) بھارت میں ایک خاتون نے رائید کینسل کی تو رکشہ ڈرائیو نے طیش میں آکر اسے تھپڑ رسید کردیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتی نامی خاتون کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دو ویڈیوز جاری کیں گئی ہیں ۔جس میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ   رکشہ ڈرائیور خاتون سے بدتمیزی کر رہا ہے اور غصے بھرے لہجے میں کہتا ہے کہ گیس کے پیسے کون دے گا، میرے رکشے کی گیس ضائع ہوئی ہے۔

ہوا یہ کہ خاتون اور اس کی دوست نے اولا ایپ کے ذریعے الگ الگ رکشہ بک کرایا۔ایک آٹو وقت پر پہنچنے پر دوسری رائیڈ کینسل کرنی پڑی۔

  خاتون کی جانب سے  وضاحت  میں کہا گیا ہے کہ  انہوں نے اس لیے دو رکشہ بک  کروائے تاکہ ان کی دوست اپنی کلاس سے محروم نہ رہ جائے۔

تاہم جب خاتون نے پولیس کی دھمکی دی تو رکشہ ڈرائیو طیش میں آگیا اور بولا ابھی تھانے چلو۔ خاتون ن کہا کہ آپ لوگ بھی تو رائیڈ کینسل کردیتے ہیں، میں نے کردی تو کیا ہوا، آپ تمیز سے بات کریں، اتنے میں ڈرائیور خاتون کا فون لینے کی کوشش کی اور تھپڑ مار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے پولیس کو اطلاع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Watch Live Public News