ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نےکہا قاضی فائز کو ایکسٹینشن دینے کے لئے سارا نظام لپیٹا جا رہا ہے،عمران خان نے کہا مجھے سہولت فراہم کرنے کا کہہ کر دھوکا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے انھوں نے قومی اسمبلی پر حملہ کیا ہے،یہ صرف قاضی فائز کو ایکسٹینشن دینے کے لئے سارا نظام لپیٹا جا رہا ہے ،تاکہ قاضی فائز عیسی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو تحفظ دے سکیں،یہ ایک طرف جمہوریت دوسری طرف نظام انصاف پرحملہ ہے،کل یہاں اس نظام اور ظلم سے کوئی محفوظ نہیں ہو گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ قوم کو اپنی آزادی اور نظام بچانے،بنانے کے لئے خود نکلنا پڑے گا،سنگجانی جلسہ کے بعد یہ پریشان ہیں،عمران خان نے کہا مجھے سہولت فراہم کرنے کا کہہ کر دھوکا دیا گیا،جلسہ میں لوگوں پر آنسو گیس کے شیل مارے گئے۔
اب ان کو لاہور جلسہ کی پریشانی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا آپ نے اب اس جلسہ کو کامیاب کرنا ہے ،لاہور جلسہ پرامن ہو گا،سب خواتین اس میں شرکت کریں گی،ہم اپنی آزادی کے لئے کھڑے ہوں گے،یہ ہمارا ملک ہے۔