امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں بارشوں کا ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 15 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں بارشوں کا ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں بارشوں کا ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،ساحلی علاقوں میں 12 گھنٹوں میں 18 انچ تک بارش ریکارڈ،سیلابی پانی گھروں میں داخل،گاڑیاں پانی میں تیرنے لگیں۔  

وسطی یورپی ممالک میں طوفانی بارشیں،کئی ممالک پانی میں ڈوب گئے،جرمنی،پولینڈ،جمہوریہ چیک،رومانیہ،،آسٹریا میں صورتحال خراب، یورپ میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیک ری پبلک سے 10ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملک کےکچھ علاقوں میں 3 دن میں تقریباً 3 ماہ کی بارش ہوئی ہے۔

 گزشتہ روز  تیز ہواوں اور بارش  شمالی کیرولینا کے ساحل کے ساتھ سائیکلون 8 کی وجہ سےسیلاب آیا،برنزوک، نیو ہینوور، کولمبس اور بلیڈن کاؤنٹیوں میں سیلاب آنے کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد ساحل کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں کئی سڑکیں، عمارتیں اور کاریں زیر آب آ گئیں۔

برنزوک کاونٹی میں سن سیٹ بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بہت سے علاقوں میں ’انتہائی تیز بارش‘ ہوئی، برنزوک کاونٹی میں یو ایس 17 اور کولمبس کاؤنٹی میں یو ایس 74/76 سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

ریڈار ڈیٹا نے کیرولینا بیچ کے علاقے میں 18 انچ اور برنزوک کاونٹی میں 13 انچ بارش ریکارڈ کی،نیو ہینوور کاؤنٹی میں کیرولینا بیچ میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا، بارش کا 4 فٹ تک پانی کیرولینا بیچ لیک پارک کے ساتھ والی جھیل میں شامل ہورہا ہے۔

امریکی ریڈ کراس کی طرف سےکیرولینا بیچ میں ضرورت مندوں کے لئے ایک پناہ گاہ بھی قائم کی گئی ہے،شدید بارش کے باعث ریاست کی متعدد سڑکیں اور پل ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بارش میں پھنسے افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہزاروں افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق دوپہر 3:10 بجے تک US 17 پر بارش کے پانی میں پھنسی کئی  گاڑیوں کے دروازے تک پانی کھڑا پہنچ چکا تھا جبکہ کچھ گاڑیوں کے اندر بھی داخل ہوا۔ 

نیشنل ویدر سروس کے مطابق  12 گھنٹوں میں ہونے والی تیزبارش کے باعث  کیرولینا بیچ،ساؤتھ پورٹ اور  بوائلنگ اسپرنگ جھیل میں 18 انچ بارش کا پانی جمع ہوا،

1000 سال میں ایک بار پھر بارش کا واقعہ پیش آیا ہے۔

Watch Live Public News