ویب ڈیسک:خواجہ آصف کے پی ٹی آئی کے آئینی ترمیم سے متعلق رضامندی کے بیان کے بعد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم سے متعلق رضامند نہیں ہوئی، پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی، تحریک انصاف نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔
بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ خواجہ آصف سے آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا تاکہ تفصیلات سامنے آئیں، پاکستان تحریک انصاف نے کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا, پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں، جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں تو رضامندی کی بات درست نہیں۔