پی ٹی آئی نے 21 ستمبر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

پی ٹی آئی نے 21 ستمبر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی
کیپشن: پی ٹی آئی نے 21 ستمبر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے درخواست جمع کروائی۔

درخواست  کے متن کے  مطابق اپوزیشن لیڈر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست بھیجی، پاکستان تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی قجازت مانگ چکی ہے،اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے، جمیعت علماء اسلام نے بھی لینار پاکستان میں جلسہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

درخواست کے متن کےمطابق آپ کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت فی جائے، 21 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔

Watch Live Public News