بائیڈن اور کاملا ہیریس کی تقاریر کی وجہ سے قاتلانہ حملے ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ

trump on harris and biden
کیپشن: trump on harris and biden
سورس: google

ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر فائرنگ کے واقعات کوامریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب صدر کاملا ہیریس دونوں کی " تقاریر" کا نتیجہ قرار دییا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس لیڈرز کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر دوسری بار قاتلانہ حملہ ہوا۔

ریپبلکن امیدوارٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ پر بات کرتے ہوئےکہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے اس واقعے کا مشتبہ شخص " بائیڈن اور ہیرس کی تقریر پر یقین رکھتا تھا اور اس نےاس کے مطابق عمل کیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ان کی تقاریر مجھے گولی مارنے کا باعث بنیں"۔

 ٹرمپ نے موجودہ صدر اور ان کے نائب صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ " جمہوریت کے لیے خطرہ" ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مخالفین "انتہائی اشتعال انگیز" زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ان کی طرح بلکہ ان سے زیادہ سخت زبان استعمال کرسکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا"۔

  ایک اور تناظر میں ٹرمپ نے سیکرٹ سروس اور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا "انہوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی"۔ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ "میں ملک کو بچاؤں گا اور بائیڈن اور ہیرس اسے اندر اور باہر سے تباہ کر رہے ہیں"

Watch Live Public News