یو اے ای: آئی فون 16کے متعارف ہونے سے قبل ایپل ڈیوائسز کیلئےسکیورٹی الرٹ جاری

یو اے ای: آئی فون 16کے متعارف ہونے سے قبل ایپل ڈیوائسز کیلئےسکیورٹی الرٹ جاری

ویب ڈیسک:20 ستمبر کو آئی فون 16 کی ریلیز سے پہلے ایپل کمپنی نے سکیورٹی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے،اپ ڈیٹس iOS، macOS، tvOS، visionOS، watchOS اور Safari میں مختلف خامیوں کو دور کرتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایپل کمپنی کی جانب سے صارفین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے مسائل کو ظاہر، بحث یا تصدیق نہیں کیا جاتا جب تک کہ کوئی تحقیقات نہ ہو جائیں،متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے ایپل کے صارفین کو حال ہی میں جاری کردہ سکیورٹی اپ ڈیٹس کو لاگو کرنے کی سفارش کی۔

سائبر سیکیورٹی کونسل کی جانب سےکہا گیا کہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ان اہم چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ اپنے Apple پروڈکٹ کی سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں، iOS، iPadOS، tvOS، watchOS، اور visionOS کے لیے سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹ انسٹال ہونے کے بعد اسے پچھلے ورژن میں ڈاؤن گریڈ نہیں کیا جا سکتا،iOS اور iPadOS کا تازہ ترین ورژن 18 ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ (TII) کے ساتھ شراکت میں اعلان کیا ہے کہ 'سائبر کیو: سیکیورٹی ان دی کوانٹم ایرا' کا انعقاد 12 اور 13 نومبر کو ابوظہبی کے ایڈنک میں منعقد کی جائے گی۔

یہ افتتاحی تقریب بین الاقوامی ماہرین، کلیدی پالیسی سازوں اور صنعت کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی تاکہ وہ سائبر سیکیورٹی کے کوانٹم دور کے بنیادی چیلنجز پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

‘سائبر کیو’ کا مقصد ان ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور ان سے بچاؤ کے لیے تیاری پر بات چیت کی قیادت کرنا ہے، اور متحدہ عرب امارات کو کوانٹم سیف سائبر سکیورٹی حل کے میدان میں صف اول میں کھڑا کرنا ہے۔

 

Watch Live Public News