ویب ڈیسک:(محمد ساجد)معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی ان دنوں میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چرچہ میں ہیں،سوشل میڈیا اداکارہ کی دوسری شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بلآخر اپنے چاہنے والوں کا تجسس ختم کردیا، اداکارہ نے اپنی دوسری شادی کے بارے کھل کربتا دیا، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں، جس کے کیپشن میں ایک مختصر نوٹ بھی لکھا کہ ’ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں‘ ۔
ویڈیوز اور تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اپنے شوہر کے بارے جویریہ عباسی نے بتایا تھا کہ وہ کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں، تین ماہ قبل نکاح کیا تھا، شادی کے بعد ان کی زندگی پرسکون گزر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ مئی میں جویریہ عباسی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا اور شادی کی تصدیق کی تھی۔
جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی،دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اب جویریہ عباسی نے بھی نئی زندگی کی شروعات کردی جب کہ شمعون عباسی پہلے ہی تیسری شادی کر چکے ہیں۔