ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی 400 سال پرانے مندر میں شادی، تصاویر دیکھئیے

 ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی 400 سال پرانے مندر میں شادی، تصاویر دیکھئیے

 ویب ڈیسک :بالی وڈ کے ایک اور اداکار جوڑے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریانا رائن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔


انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ہیرا منڈی کی اداکارہ ادیتی راؤ اور سدھارتھ نے ساؤتھ انڈیا کے مشہور چار سو سالہ پرانے واناپارتھی مندر میں شادی کی۔


شادی کی تصاویر جوڑے نے پیر کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی متعدد پوسٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔


ادیتی راؤ  نے اپنی شادی  پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے سنہرے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی جب کہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کا ساؤتھ انڈیا کا روایتی لباس کرتا اور دھوتی زیب تن کر رکھا تھا۔


 رپورٹ کے مطابق ادیتی راؤ اور سدھارتھ کی شادی ساؤتھ انڈیا کے رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔


 بالی وُڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔  اس سے قبل ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی۔


ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریا نارائن کی یہ دوسری شادی ہے جبکہ اس سے قبل ادیتی رواؤ کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ 2009 میں ہوئی تھی۔


 اس موقع پر دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔


اس کے علاوہ سدھارتھ سوریا نارائن نے پہلی شادی 2003 میں میگھنا نارائن سے کی تھی اور ان کی 2007 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔


 

 
 

Watch Live Public News