لاہور ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلاء کنونشن آج منعقد ہوگا

لاہور ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلاء کنونشن آج منعقد ہوگا

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلاء کنونشن آج منعقد ہوگا۔

آل پاکستان وکلاء کنونشن مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بلایا گیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا ہے ، وکلاء کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء نمائندگان شرکت کرینگے۔

گزشتہ دنوں  سینئر قانون دان حامد خان نے کہا  تھا کہ عدالتوں کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے،شہباز شریف نے کہاکہ آئینی عدالتیں بنائیں گے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی متوازی کوئی عدالتیں نہیں بنائی جاسکتیں،نام نہاد عدالتیں اورججز کی تعیناتیاں منظور نہیں ہیں،اگر ایسا کیا گیا تو ملک بھر کیوکلاء   لڑائی کریں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں تاخیر کیذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے،سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد میں چیف جسٹس پاکستان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،موجودہ چیف جسٹس تاریخ کا سب سے بڑا مجرم ہے،ہم چاہتے ہیں کہ نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے،توہین عدالت کے قانون کے خاتمے کی مذمت کرتے ہیں،جوقوتیں عدالتوں کے فیصلوں ہر عمل نہیں کررہیں وہی توہین عدالت کاخاتمہ چاہتی ہیں۔

Watch Live Public News