ویب ڈیسک : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،100 انڈیکس پہلی مرتبہ 82 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اِضافہ ، اس وقت 00 انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آئی ایم ایف سے رواں ماہ قرض پروگرام کی منظوری ملنے کی توقعات پر ایکسٹرنل فنانشل گیپ اور قرضوں سے متعلقہ مشکلات بتدریج کم ہونے، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی 2اشاریہ 38فیصد کی نمو، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اگلے چار سال میں 8ارب ڈالر کا قرضہ دینے کے عندیے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی نوعیت کی تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2فیصد کی کمی بھی کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر اثرانداز ہیں جبکہ ٹیکسٹائل فوڈ کیمیکل آٹو اور گارمینٹس سیکٹرز میں ریکوری سے مارکیٹ میں مثبت مومنٹم سے کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ گرین زون میں ہے۔