ویب ڈیسک: بالی وڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد کروڑوں روپے مالیت کا عالیشان گھر خرید لیا۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کے 6 برس بعد رواں ماہ 8 ستمبر ننھی پری کا دنیا میں استقبال کیا۔ تاہم بیٹی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد اداکارہ کو گزشتہ دنوں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اس خوشی کی خبر نے اگر چہ کہ پورے بالی وڈستاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا وہیں اس جوڑے نے ایک اور اہم اعلان کرکے اپنے فینز کو خوش کردیا،بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ نے ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خریدا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے، جو رنویر سنگھ کی والدہ انجو بھونانی کے گھر کے قریب باندرہ میں واقع ہے۔
نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا اور انکے والد پرکاش پڈوکون کی ملکیت والی کمپنی، KA Enterprises LLP، نے حال ہی میں ممبئی کے باندرہ ویسٹ علاقے میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ساگر ریشم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی 15ویں منزل پر واقع ہے کہا جاتا ہے کہ یہ ایک پوش علاقہ ہے اور اپنے سمندری نظاروں کے لیے جانا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ سرمایہ کاری 17 اعشاریہ 78 کروڑ روپے میں کی گئی ہے جو 171.47 مربع میٹر (تقریباً 1,846 مربع فٹ) پر پھیلا ہوا ہے جس میں ایک مخصوص کار پارکنگ کی جگہ بھی موجود ہے۔
جبکہ اس پراپرٹی کا معاہدہ مکمل کرنے کے لیے 1.07 کروڑ روپے کا اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 روپے رجسٹریشن چارجز ادا کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی علاقے میں مشہور شخصیات جیسے عامر خان، ترپتی دمری، کے ایل راہل، اور آتھیا شیٹی نے بھی پراپرٹیز خریدی ہیں۔