’’ پیجرز’’ کے حوالے سے نیا سرپرائز، کرسٹیانا کا پرسرار کردار سامنے آگیا

CHIRISTIANA OF HUNGARY PROVIDER OF PAGERS
کیپشن: CHIRISTIANA OF HUNGARY PROVIDER OF PAGERS
سورس: google

ویب ڈیسک :  پیجرز تیار کرنے والی کمپنی کی ہنگرین مالکہ کرسٹیانا کا مشکوک کردار، عام سے فلیٹ میں رہنے والی اطالوی نژاد کرسٹیانا فلسفے میں ڈاکٹریٹ اور اقوام متحدہ کی کنسلٹنٹ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بی اے سی (BAC) کمپنی یورپی ملک ہنگری کے شہر بوداپسٹ میں واقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق  مقامی پولیس نے بے اے سی کمپنی کے دفاتر  پر چھاپہ مار کر دستاویزات کا معائنہ کیا عملے سے پوچھ گچھ کی اور اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے ارکان کے زیراستعمال’ پیجر‘کے حوالے سے ایک نیا سرپرائز سامنے آیا ہے۔

 تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ   بی اے سی کمپنی نے حزب اللہ کو ’ پیجر‘ ڈیوائسز فراہم کی تھیں اس کا صدر دفتر ہنگری میں ہے اور اس کا انتظام کرسٹیانا روزاریا پرسن آرکیڈیاکونو نامی ایک خاتون کے زیر انتظام ہے۔49 سالہ کرسٹیانا اطالوی اور ہنگری نژاد ہے۔

  کرسٹیانا نامی یہ خاتون اقوام متحدہ میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی ہے اور ایک معمولی اپارٹمنٹ میں رہتی ہے۔

اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ کمپنی کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی بنیاد 19 مئی 2022ء کو رکھی گئی تھی اور اس کا ہیڈ کوارٹر دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں 33 سونی اسٹریٹ پر واقع ہے۔ یہ ہیڈ کواٹر دو منزلہ مکان پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور یورپی کمیشن، یونیسکو اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو مشاورتی خدمات فراہم کیں۔

دھماکے ہوتے ہی کمپنی کی ویب سائٹ ڈاؤن

سب سے بڑی حیرت کی بات ہے کمپنی نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اس کی ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی ہے اور اس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اس نے یہ بھی وضاحت کی کہ لبنان کے دھماکوں میں استعمال ہونے والے AR 924 پیجر آلات بوڈاپیسٹ میں واقع BAC کنسلٹنگ کے ذریعہ تیار کیے گئے تھے۔

اس نے مزید کہا کہ اس نے اس کمپنی کو اس کا ٹریڈ مارک استعمال کرنے کا لائسنس دیا تھا۔

 یادرہے تائیوان کی پیجر تیار کرنے والی کمپنی ’گولڈ اپولو‘ نے کہا ہے کہ لبنان میں استعمال ہونے والے پیجر ان کی کمپنی نے تیار نہیں کیے۔

 رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بانی سو چنگ کوانگ نے تائیوان کے شہر نیو تپائی میں کمپنی کے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ پیجر یورپ کی بی اے سی (BAC) نامی ایک کمپنی نے تیار کیے ہیں جس کے پاس ’گولڈ اپولو‘ کا برانڈ استعمال کرنے کا لائسنس موجود ہے۔

کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ AR-924 ماڈل کے پیجر بی اے سی (BAC) نے تیار اور فروخت کیے تھے۔

Watch Live Public News