(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچڑ نے کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ سے 2 دن قبل لاہور کے داخلی راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچڑ نے کہا کہ لاہور مینار پاکستان جلسہ شروع ہونے سے 2دن قبل ہی فارم ،47ٹک ٹاکر، جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے لاہور کے داخلی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ جلسے سے قبل ہی حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں ہمیں عمران خان کی طرف سے این او سی مل چکا ہے جلسہ ضرور ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کیا جا چکا ہے اس کے عالوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔