سپریم کورٹ پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے: علیمہ خان

سپریم کورٹ پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے: علیمہ خان

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا کہ بانی ٹی آئی نے کہ عوام نے سپریم کورٹ کو بچانا ہے، سپریم کورٹ میں گذشتہ ہفتے یہ حملہ ہونا ہے، سپریم کورٹ پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی پریس ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ترمیم لائی جا رہی ہے کہ کسی کو بھی ملٹری کورٹ میں لے جایا جاے گا،بریگیڈیر جاوید ہمارا بھانجا حسان اور بیشمار نوجوان ملٹری جیل میں ہیں،آئینی ترمیم کرکے سپریم کورٹ کو ماتحت کرنا چاہتے ہیں۔
آپ سپریم کورٹ بچائیں تو آپ آپنی آزادی اور جمہوریت کو بچانا ہوگا،جج آج بہت مجبور لگ رہے تھے،جج صاحب کو ہدایت آئی ہے کہ روزانہ سماعت کریں،اس وقت صرف نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں،جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو پھر ہائی کورٹ میں جانا پڑے گا،یہ اسی طرح کیس بنا کر کئی مہینوں تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھیں،ہمارے اپنے لوگ بہت بڑے لیڈر کے ساتھ کیا کررہے ہیں،ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، اگر انھوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں،لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور نکلے گا۔

علیمہ خان کا مزید کہناتھا کہ اگر یہ کاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے،لوگوں کو اتنا مشکل میں نہ ڈالیں کہ کل آپ نتائج برداشت نہ کرسکیں،بانی پی ٹی آئی 15 ماہ سے جیل میں ہیں اب ہم سب جیلیں بھریں گے، ہم نے کبھی کوئی ایسا جلسہ نہیں کیا کہ جس کا این او سی نہ ہو، اب ہم اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔ 

Watch Live Public News