توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم 

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم 

(ویب ڈیسک )   اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم  میں کہا ہے کہ  نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے ، اسپیشل جج سنٹرل پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 working days میں فیصلے کا امکان  ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری  کردیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے ،  نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق سیشن کورٹ کو 5 ، ہائیکورٹ کے لئے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے ۔

فیصلے میں کہا گیا  کہ  اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہو گا ، درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے ، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کرنے کی استدعا کی ۔

 عدالت  نے فیصلے میں کہا کہ  ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا قانون کے مطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے پاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سنٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔

Watch Live Public News