ویب ڈیسک : جاپانی ریڈیو مینوفیکچرر ’ آئیکوم‘ کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں پھٹنے والے ریڈیو جعلی پروڈکٹس لگتے ہیں اور یہ ’ آئیکوم‘ کی طرف سے نہیں بنائے گئے تھے۔
’ آئیکوم‘ امریکہ میں ریڈیو ڈویژن کے سیلز مینیجر رے نوواک نے میڈیاکے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ"میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ڈیوائسز ہماری مصنوعات نہیں ہیں‘‘۔
نوواک نے یہ وضاحت کی کہ Icom نے دو طرفہ ریڈیوز کا V82 ماڈل دو دہائیوں سے زیادہ پہلے متعارف کرایا تھا اور اس کی پروڈکشن طویل عرصے سے بند کر دی گئی تھی۔