اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے چاہنے والے کا قصہ سنا دیا

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے چاہنے والے کا قصہ سنا دیا

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک ڈیلیوری بوائے ان کا مداح ہے اور وہ ہمیشہ ان کے لیےکچھ تحفہ لے کر آتا ہے۔

اداکارہ کنزا ہاشمی کا ماضی کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا ڈائی ہارٹ مداح جسے آپ کبھی نہیں بھول سکتیں،انہوں نے کہا کہ میرا ایک فین جو ڈیلیوری بوائے ہے وہ اتنا اچھا انسان ہے جب جب اس کو پتا چلتا ہے کہ میرا آرڈر آیا ہے اور اب میں یہ پہنچانے جاؤں گا تو وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ میرے لیے لے کر آتا ہے۔

کنزا ہاشمی نے بتایا کہ وہ مداح ان کے لیے کبھی آئسکریم، کبھی جوس لے کر آتا ہے، کنزہ کا کہناتھا کہ اگر وہ گھر پر نہیں بھی ہوتی ہیں، آرڈر وصول کرنے والے شخص سے فین کہتا ہے کہ یہ ’میڈم‘ کو دیجئے گا یہ ان کے لیے میں اپنی خوشی سے لایا ہوں،انہوں نے بتایا کہ جتنے بھی میرے ابھی تک ایڈریس تبدیل ہوئے ان سب پر وہ اب تک آیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے ان کے ہمراہ فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔

Watch Live Public News