علی امین گنڈاپور کا عوام کے لئے بڑا تحفہ

 علی امین گنڈاپور کا عوام کے لئے بڑا تحفہ

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم،چارسدہ میں پولیس سہولت مرکز کا قیام، مرکز کا آج باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کےعوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، وزیر اعلی کی ہدایت پر چارسدہ کی عوام کی سہولت کے لئےپولیس سہولت مرکز میں متعدد عوامی خدمات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی یقینی ہوگی،اس کے علاوہ مرکز میں روزمرہ زندگی سے جڑے عوامی مسائل بھی ایک ہی چھت تلے حل کئے جائیں گے۔ 

مرکز میں پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹس، سکیورٹی کلئیرنس سرٹیفکیشن، شناختی کارڈ کی تصدیق، چوری شدہ گاڑی کی تصدیق اور دیگر عوامی خدمات ہمہ وقت دستیاب ہونگی،مرکز میں چوری کی رپورٹ، گمشدہ اشیاء کی رپورٹ، گمشدہ افراد کی رپورٹ،  بھتہ خوری کی رپورٹ وغیرہ ایک چھت تلے درج کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ پولیس سہولت مرکز میں کرایہ داری معاہدہ فارم اور کرایہ داری سے متعلق دیگر معلومات بھی دستیاب ہونگی،چارسدہ میں پولیس سہولت مرکز کا قیام عوامی کی سہولت کے لئے ایک اہم اقدام ہے، اس طرح کے مراکز دیگر تمام اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی موجود صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے عوامی ایجنڈے کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام ہمارے لئے سب سے مقدم اور عوام ہماری توجہ کا مرکز ہیں،صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں، گورننس کو بہتر بنا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔

Watch Live Public News