(ویب ڈیسک ) ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر ( آئی پی پی) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سی ای او آئی پی پی عمران خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔
آئی پی پی مالک شہریار چشتی نے کہا کہ قیمت اس لیےکم کر رہےہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وسیع قومی مفاد اور صارف کی صلاحیت کے مدنظر بجلی کی قیمت کم ہونی چاہیے، 2021 میں تمام آئی پی پیز نے ریٹ آف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی، 2021 کی طرح ایک مرتبہ پھر بجلی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔
شہریا ر چشتی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے تجاویز دینے جارہے ہیں ،ہم حکومت کواس ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں ،ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں ،اب دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر سوچنا ہوگا بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگا ، بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا ، ہنگامی بنیادوں پر سب آئی پی پیز کو بیٹھ کر بجلی کی قیمت کم کرنے کا پلان بنانا ہوگا۔