پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس  سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس  سماعت کیلئے مقرر

(ویب ڈیسک )   الیکشن کمیشن  نے  پاکستان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)   انٹرا پارٹی کیس  سماعت کیلئے مقرر   کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ   پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن  کی  گزشتہ سماعت  27 اگست 2024  کو  ہوئی تھی۔جسے  18ستمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

دوران  سماعت پی ٹی آئی وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قراردیا پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی تھی اور ہے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے یہ نہیں کہا پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں،وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جائے تو اس کی وضاحت ہو جائے گی، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ سے وضاحت مانگی۔ 

الیکشن کمیشن نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی کا کوئی انتظامی ڈھانچہ نہیں،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں کوئی گزارش نہیں کی، سپریم کورٹ سے پوچھا انٹراپارٹی الیکشن تسلیم ہونے تک پارٹی سرٹیفکیٹ کس کے تسلیم کئے جائیں؟۔

  بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آپ نے جن 39ارکان کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا انہیں بھی میں نے سرٹیفکیٹ جاری کئے،ممبر خیبرپختونکوا نے کہاکہ ہم نے آپ کے دستخط کے باعث39ارکان کے سرٹیفکیٹ تسلیم نہیں کئے۔ 

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔

Watch Live Public News