طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل، سی آئی اے کو اہم کامیابی مل گئی

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل، سی آئی اے کو اہم کامیابی مل گئی

(ویب ڈیسک )   طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل سے متعلق  سی آئی اے ماڈل ٹاون کو اہم کامیابی مل  گئی ۔

سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ   جاوید بٹ کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کر لیا گیا ہے،   رکشہ اظہر بٹ  جبکہ موٹر سائیکل الیاس کے نام پر  رجسٹرڈ ہے۔

سی آئی اے ذرائع  کے مطابق   موٹر سائیکل اور رکشہ لاہور سے برآمد ہوا،ابھی تک دو شوٹرز  پکڑے جبکہ   جاوید بٹ قتل کیس  میں ملوث دیگر شوٹرز بھی جلد پکڑ لئے جائینگے۔

سی آئی اے کا کہنا ہے کہ   طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ  کے قتل میں نامزد مبینہ ملزمان کو بھی بیان ریکارڈ کیلئے بلایا ہے،   جاوید بٹ قتل سے متعلق ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جائینگے۔

Watch Live Public News