ویب ڈیسک: پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی بدولت ہر روز نئی موٹر سائیکل چھیننے اور وارداتیں کرنے والے سنیچرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی بدولت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔15 پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریک کرنا شروع کیا۔ کیمروں سے 2موٹرسائیکل سوار شہر کی مختلف شاہراوں پر گھومتے نظر آئے۔
دونوں موٹر سائیکل سواروں نے شہر کی مشہور شاہراہ پر ایک دوکان پر واردات کی، سنیچرز ہر روز موٹر سائیکل چھینتے اور وارداتوں میں استعمال کر کے کہیں چھوڑ جاتے تھے۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کئے۔ پولیس نے سیف سٹی کے فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔