بھارت بمقابلہ بنگلادیش سیریز کے دوران بھارتی آئی بی کا مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری

بھارت بمقابلہ بنگلادیش سیریز کے دوران بھارتی آئی بی کا مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: بھارتی ایجنسی آئی بی نے بھارت بمقابلہ بنگلا دیش سیریز کے دوران ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔

تھریٹ الرٹ نمبر 3/MAC(S)/CRDC/2024-146 13 ستمبر 2024 کو جاری کیا گیا ہے، تھریٹ الرٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عالمی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ’’فتح کے دعوے‘‘ کو خطرے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ تھریٹ الرٹ اور اس میں دی گئی وجوہات بنیادی سوالات کو جنم دیتی ہیں!، کیا یہ طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی بھارتی کوششوں کا تسلسل نہیں؟، کیا ہندوستان ایک پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟۔

کیا بنگلہ دیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟، کیا سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گی دھمکیاں موجود نہیں؟

Watch Live Public News