ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب، آسٹریلیا کی 10 وکٹوں سے فتح

ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب، آسٹریلیا کی 10 وکٹوں سے فتح
کیپشن: ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب، آسٹریلیا کی 10 وکٹوں سے فتح

ویب ڈیسک: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دنوں میں ہی ختم ہوگیا، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پنک بال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے پچھاڑ کر 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا، میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پنک بال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ اس کے 7 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے۔

بھارت کی جانب سے نتیش کمار ریڈی 42، کے ایل راہل 37، شبمن گل 31، ایشون 22، رشبھ پنٹ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک 6، پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولانڈ 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور 157 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں بھارت دوسری اننگز میں 175 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسکاٹ بولینڈ 3 اور مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میچ میں مچل اسٹارک نے 8 اور پیٹ کمنز نے 7 شکار کیے۔

 آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا اور بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 

Watch Live Public News