ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2020، 21 اور 2022 میں افغان باشندوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے پر اپنے ہی محکمے کے اہلکار انیق کو والد سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی بلخصوص افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے اہلکار انیق کو والد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے 2020 سے 2022 تک افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اس سے پہلے ایف آئی اے پاسپورٹ آفس سے اسی معاملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے ،جن افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے انہوں نے ترکیہ کا سفر کیا تھا۔ ترکیہ حکومت نے ان افغان شہریوں سے جعلی پاسپورٹ برآمد کیے تھے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔بلیو پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال سے سفارتی تعلقات پر بھی اثر پڑا۔ ایف آئی اے نے دو سال کی تحقیقات کے بعد اپنے ہی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم انیق پر دیگر ملزمان کو معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا۔