آئینی ترمیم:حکومت پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنےپرمجبور

آئینی ترمیم:حکومت پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنےپرمجبور
کیپشن: آئینی ترمیم:حکومت پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنےپرمجبور

ویب ڈیسک: آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کر دیں، حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کر کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لینے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کا بھی کہہ دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق آئینی ترمیم سےمتعلق اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکومت نے ٹھان لی، دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تو مشاورت جاری ہے لیکن اب تحریک انصاف سے بھی رابطہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف سے ڈرافٹ پرغور کرنے کی درخواست کی ہے، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف سے ڈرافٹ کا جائزہ لینے پر غور کی استدعا کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کا کہا۔

پی ٹی آئی اراکین نے حکومت کو مجوزہ آئینی ترمیم پرپی ٹی آئی قیادت سے رابطے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے پیر کے روز گرفتارپی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اعزازمیں ظہرانہ دیا تھا، ظہرانے میں رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ پر لیگل ٹیم سے مشاورت کا کہا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے ظہرانے میں مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ کے لیے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا اور اپوزیشن کو ڈرافٹ دینے کا کہا۔پی ٹی آئی اراکین نے حکومت کو مجوزہ آئینی ترمیم پر  پی ٹی آئی قیادت سے رابطے کی تجویز دی۔

Watch Live Public News