چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کی تیسری پوزیشن، بھارت پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیت گیا

 چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کی تیسری پوزیشن، بھارت پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیت گیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیت لیا۔

چین میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا تھا، پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے دو دو گول کیے جبکہ رومان نے ایک گول کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا،دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

آج ہونے والے فائنل میں ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ میزبان چین اور بھارت کے درمیان تھا،چین پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے فائنل میں پہنچا تھا جس نے اولمپک برانز میڈلسٹ ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

فائنل کے ابتدائی تین کواٹر میں دونوں میں سے کوئی ٹیم بھی کوشش کے باوجو گول نہ کرسکی، چوتھے کوارٹر کے نویں منٹ میں بھارتی ٹیم واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ گول جگراج سنگھ نے کیا، اسی اسکور پر فائنل کا خاتمہ ہوا اور بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔

Watch Live Public News