(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر بھارت پاکستان کے شرائط پر تحریری طور پر لکھ کر دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے تحریری طور پر لکھ کر نہ دینے کی وجہ سے معاملات تطعل کا شکار ہیں، پاکستان نے فیوژن ماڈل کے تحت بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے، بھارت فیوژن ماڈل پر تحریری طور پر آئی سی سی کو لکھ کر دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ بدھ تک متوقع ہے، پی سی بی چاہتا ہے کہ بھارت تحریری طور پر لکھ کر گارنٹی دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی پر معاملات کو قریب سے دیکھ کر رہا ہے، چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز دبئی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے پیش کردہ فیوژن ماڈل کے تحت اگر پاکستان میں بھارت نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ کے میچز بھارت میں نہیں کھیلے گا۔ پاکستان نے فیوژن ماڈل آئندہ تین برس کے لیے پیش کیا ہے۔