(ویب ڈیسک ) کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون سے باہر کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے،قواعد کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دئیے،فرسٹ کلاس کھیلنے کے لئے پی سی بی نے ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈیپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے، فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور اس کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل نہیں۔
خیال رہے کہ محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں۔ کپتان شان کی مسعود کی پہلے راونڈ میں عدم دستیابی پر محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل سے سٹیٹ بنک کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
کرکٹر امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈولڈ ہے۔