ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک: آئی ئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کی انعامی رقم مردوں کے برابر لے آئی، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعامی رقم میں 225 فیصد اضافے کے بعد 79 لاکھ 58 ہزار 80 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے انعامی رقم کا اعلان کر دیا، پہلی بار آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کے انعامی رقم کو مردوں کے برابر کیا،ورلڈکپ کے انعامی رقم میں 225 فیصد اضافے  کے بعد ٹوٹل  پرائز منی 79 لاکھ 58 ہزار 80 ڈالر کردی  گئی ہے، ورلڈکپ جیتنےوالی ٹیم کو 2.34 ملین ڈالر  کی ریکارڈ انعامی رقم دی جائے گی جو کہ گزشتہ ورلڈکپ سے 134 فیصد زیادہ ہے۔

ورلڈکپ  کی رنر اپ ٹیم کو  11 لاکھ  70 ہزار ڈالر ز کی انعامی رقم ملے گی، اسی طرح 221 فیصد اضافے کے بعد ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار  ڈالر کی  ریکارڈ رقم حصے میں آئے گی،گروپ اسٹیج میں میچ جیتنے پر ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالر کی رقم ملے گی، ورلڈکپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہونےوالی  ٹیموں   کا   آئی سی سی نے خصوصی  خیال  رکھا اور انہیں خالی ہاتھ نہ بھیجنے کا  فیصلہ کرتے ہوئے   تمام 10 ٹیموں کی بیس پرائز 1 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر رکھی ہے۔

میگا ایونٹ میں پانچویں سے آٹھویں نمبرپر آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز  جبکہ نویں اور دسویں پوزیشن والی ٹیموں کے حصے میں 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز  آئیں گے۔2023 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے ٹوٹل انعامی رقم سے یہ دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

Watch Live Public News