محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہو رکا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 183 ریکارڈ کی گئی۔ 

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات میں چترال، دیر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے اعدادوشمار کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت41 ،تربت میں درجہ حرارت 38 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں پارہ 32 اور گوادر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Watch Live Public News