ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کردی گئی۔ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سمیت ­مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم گرم ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مغربی ہوائیں آج پنجاب کا رخ کریں گی، آج اور کل وقفے وقفے سے شہر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نورپور تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اورگجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان اورصوابی میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران شام یا رات کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 33، قلات میں 30، ژوب میں26، زیارت میں 24، نوکنڈی میں 35، تربت میں 45، سبی میں 43، گوادرمیں 37 اور جیونی میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسے پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی

ادھر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سمیت ­مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں بھی رات گئے بوندا باندی محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی آج بالائی کے پی، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں بارش متوقع ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News