آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان ٹورکااعلان

 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان ٹورکااعلان

ویب ڈیسک:  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کا پاکستان ٹورکاشیڈول سامنے آگیا۔

ویمنز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی نمائش کے لئے 18 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، لاہورپہنچنے کے بعد ٹرافی کو ملتان لےجایا جائےگا جہاں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کےدرمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں ٹرافی کی نمائش ملتان اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔

میچ  میں نمائش کے بعد  19 ستمبر کو ورلڈکپ ٹرافی کو فیصل آباد لےجایا جائےگا، ٹرافی کی چیمپئینز ون ڈے کپ کے موقع پر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نمائش کی جائے گی۔

 اقبال اسٹیڈیم میں نمائش کے بعد20 ستمبر کو ٹرافی کی فیصل آباد کےمختلف مقامات پر نمائش کی جائے گی۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو پاکستان ٹورمکمل کر کے واپس جائے گی۔

Watch Live Public News