پاکستان تحریک انصاف نے کل کا احتجاج موخر کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے کل کا احتجاج موخر کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز احتجاج کی کال  دے رکھی تھی،تحریک انصاف قیادت نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 17 ستمبر کو سیمینار اور 21 ستمبر کو جلسہ کرنے جا رہی ہے،احتجاج کی صورت میں کارکنان و قیادت کی گرفتاری کا خدشہ ہے، کارکنان کی میلاد النبی ﷺ سیمینار اور جلسے میں شرکت زیادہ ضروری ہے،اسی وجہ سے کل کا احتجاج موخر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News