نئی تاریخ رقم۔۔امریکی ارب پتی کی خلا میں چہل قدمی 

space walk private
کیپشن: space walk private
سورس: google

ویب ڈیسک: نئی تاریخ رقم ،،، امر یکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین نے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے خلا میں چہل قدمی کا خواب پورا کر لیا ہے۔ 

امریکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین  اپنے خرچ پر   خلا میں چہل قدمی  کرنے والا دنیا پہلا شخص بن گیا ہے - 

اسپیس واک کو ایڈونچر کی دنیا میں سب سے خطرناک سرگرمیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ۔

 دنیا کے سب سے امیرترین انسان ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے لاکھوں ڈالر کے عوض دنیا کے شہریوں کو خلا کی سیر کرانے کی پیشکش کی ہے

خلا میں ہونے والی چہل قدمی کا مشن جسے ’’ پولارس ڈان’’ کا نام دیا گیا ہے میں آج صبح تقریباً چار گھنٹے کی  تاخیر ہوئی - اسپیس سوٹس اور آلات کی حتمی حفاظتی جانچ پڑتال کی گئی ۔

ڈریگن کیپسول کے اندر سے نشر ہونے والی پہلی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ چار  رکنی عملہ تاریخی تقریب کی تیاری  میں مصروف ہے اظہار یکجہتی کے لئے انہوں نے آپس میں مٹھیاں ٹکرائیں اور مشن شروع کیا۔ 

41 سالہ  جیرڈ آئزاک مین کیپسول سے باہر نکلنے والا پہلا شخص تھا -  یادرہے  اسپیس واکرز میں آج تک صرف پیشہ ور خلاباز  ہی شامل  ہوئے تھے۔

ہیچ کو کھولنے کے بعد ایک باڈی کیمرہ اس کے باہر نکلنے اور خلا میں چہل قدمی تک کے مناظرکو مسلسل  دکھاتا  رہا۔۔

ناقابل یقین فوٹیج دیکھتے ہوئے  کیپ کیناویرل میں مشن کنٹرول  میں جشن کا سماں تھا ۔۔

جب وہ خلائی جہاز سے زمین سے سیکڑوں میل دور خلا کے حیرت کدہ میں نکلا تو جیرڈ آئزک مین کے پہلے الفاظ تھے "یہ خوبصورت ہے،" 

 انہوں نے کہا کہ جب انسان چاند پر  پہلا بار اترا تو میں  پیدا نہیں ہوا تھا۔ "میں یقینی طور پر چاہوں گا کہ میرے بچے چاند اور مریخ پر انسانوں کو چلتے ہوئے دیکھیں ۔"

پانچ روزہ پرواز کے لیے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ لوریڈا کے کیپ کیناورل سے خلاء میں  روانہ ہوا تھا - اس کے ساتھ مشن پائلٹ سکاٹ پوٹیٹ، 50، ریٹائرڈ یو ایس ایئر فورس کے لیفٹیننٹ کرنل، اور اسپیس ایکس کی ملازم سارہ۔ گیلس، 30، اور انا مینن، 38، دونوں کمپنی میں سینئر انجینئر ہیں۔

پولاریس ڈان نامی مشن، اسپیس سوٹ کی ایک نئی لائن کی جانچ کرنا کمپنی کا اب تک کا سب سے خطرناک مشن ہے - ایک ایسے خلائی کیپسول سے جس میں حفاظتی ایئر لاک نہیں ہے، اور ناسا کے خلابازوں کے پہننے والی بھاری حفاظتی تہوں سے کہیں زیادہ پتلا سوٹ۔

 جیرڈ آئزاک مین ایک پائلٹ ہیں  اور الیکٹرانک ادائیگی کمپنی Shift4 کے ارب پتی بانی ہیں ۔ 

 انہوں نے اسپیس ایکس کو   خلا میں چہل قدمی کے لئے کتنی رقم ادا کی بتانے سے انکار کیا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس خلائی پرواز پر کم از کم 55 ملین ڈالر فی کس لاگت آئی ہے ۔

Watch Live Public News