قومی کرکٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

01:18 PM, 21 Jan, 2023

احمد علی
قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود قومی کرکٹر شان مسعود نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ، جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔ فوٹو گرافرز کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے ۔ شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز گذشتہ شب نکاح سے ہوا تھا ، اس تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا کہ جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔ قبل ازیں شان اور نیشے کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا تھا جس پر کرکٹر کے نکاح کی تاریخ درج ہے۔ آج 21 جنوری کو کرکٹر شان مسعود کی بارات ہے جبکہ 33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو کہ اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش بھی ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی جو مل رہا ہے ۔ شان مسعود کا کہنا ہے کہ نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوںکہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں تب سے ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے ۔
مزیدخبریں