شیری مزاری کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

12:30 PM, 21 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، شیریں مزاری بہادر اور نڈر خاتون ہیں، ہماری جدوجہد پر امن ہے، آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہےکہ شیریں مزاری کی آواز دباپائے گی تو غلطی پر ہے،کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا، امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جاناچاہ رہے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں۔
مزیدخبریں