عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہےکہ شیریں مزاری کی آواز دباپائے گی تو غلطی پر ہے،کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا، امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جاناچاہ رہے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں۔Our movement is completely peaceful but this fascist imported govt wants to push the country towards chaos. As if sending the economy into tailspin wasn't enough,they now want anarchy to avoid elections.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2022
Today we will protest and tmrw after CC meeting I’ll announce our Long March
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، شیریں مزاری بہادر اور نڈر خاتون ہیں، ہماری جدوجہد پر امن ہے، آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔