روپیہ مزید تگڑا، امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کمی
06:28 PM, 21 Nov, 2023
کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 79 پیسے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔