روپیہ مزید تگڑا، امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کمی

روپیہ مزید تگڑا، امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کمی
کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 79 پیسے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت: ادھر صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 11 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔