9 مئی کیس: گلوکار عمر ملک کو کیس سے ڈسچارج کردیا گیا

03:28 PM, 21 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  انسداد دہشتگری عدالت لاہور  نے   گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عمر ملک کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ  ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، آپ 16 ماہ خاموش کیوں رہے ؟ ، ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا ؟ ۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے حکم دیا کہ ملزم کو مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار  عمر ملک کو  وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں