(ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عمر ملک کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، آپ 16 ماہ خاموش کیوں رہے ؟ ، ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا ؟ ۔
بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے حکم دیا کہ ملزم کو مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار عمر ملک کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔