وزیر اعلی کا گھر کی دہلیز پر ادویات پہنچانے کا پروگرام بحران سے دوچار 

04:59 PM, 21 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   بیوروکریسی نے گھر تک ادویات پروگرام کو ناکامی کے دھانے پر پہنچا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  مئی میں ٹی بی ، ہیپاٹائٹس ، امراض قلب کی ادویات گھر تک پہنچانے کا پروگرام شروع ہوا ۔ ساڑھے 5 ماہ گزر گئے گھر تک ادویات پروگرام کو پیسے ادا نہیں کئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گھر تک ادویات پہنچانے کے 20 کروڑ روپے واجب الادا ۔ ادویات گھر تک پہنچانے کیلئے ادائیگی کس کھاتے سے ہوگی تاحال طے نہ ہوسکا ۔

گھر تک ادویات پہنچانے والی کمپنی نے ساڑھے 5 ماہ سے پیسے نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کی ہے۔ 

صحت کے دونوں محکموں کی بیوروکریسی گھر تک ادویات پہنچانے کے بل کی ادائیگی سے غافل ہیں۔

مزیدخبریں